ٹی سی ایف کے دستک آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا مقصد تعلیمی نظام سے منسلک اُن اساتذہ تک معیاری تربیت کو پہنچانا ہے جو پورے پاکستان میں طلباء کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس پروگرام کا مقصدکم قیمت میں آن لائن ٹریننگ کےذریعے اساتذہ کی تدریسی مہارتوں کو بہتر بنانا، پیشہ ورانہ ترقی میں ان کی  مدد کرنا، اور اُن کو اپنے طلباء کے لیے موثر معلم اور رول ماڈل بنانا ہے۔

پروگرام کی خصوصیات

پروگرام کے مقاصد

بہتر کلاس رومز کے لئے بہتر اساتذہ تیار کرنا

اساتذہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا

•متحرک ذہنیت اور مسلسل سیکھنے کے ماحول کی تشکیل

•مثبت تبدیلی کے نمائندے تیار کرنا

ہماری ٹرینرز ، ہماری کامیابی کی ہمسفر

بہتر اساتذہ تیار کرنے کے اس سفر میں ہماری سب سے اہم ہمسفر ہماری ٹرینرز ہیں۔ وہ نہ صرف علم و حکمت کو پھیلانے   میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہیں بلکہ اس ذہنیت کو بھی پروان چڑھاتی ہیں جو ہمارے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے اساتذہ میں ضروری ہے۔

یہ پروگرام کس کے لئے ہے؟

چاہے آپ ایک استاد، سہولت کار، گھر پر  یا کسی ادارے میں ٹیوشن فراہم کرنے والی ٹیوٹر، یا   استاد یا ٹیوٹر بننے کی خواہشمند ہیں،  دستک آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام آپ کا استقبال کرتا ہے. ہم اساتذہ کے مختلف کرداروں کو تسلیم کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی تربیت پیش کرتے ہیں جو طلبہ کی زندگیوں میں مثبت فرق پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں.  پروگرام کی فیس صرف ایک ہزار  روپے ہے  جس کے ذریعے آپ اپنی پیشہ وارنہ ترقی میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔ یہ برائے نام فیس پورے تربیتی پروگرام کا احاطہ کرتی ہے، جو آپ کو انمول وسائل اور ماہرانہ رہنمائی تک رسائی  فراہم کرتی ہے۔

اس پروگرام سے آپ کیا حاصل کریں گی؟

دستک آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے ذریعے اساتذہ کے لئےمتعدد ایسی صلاحیتوں کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے جن کے استعمال سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ ان مہارتوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:


کلاس روم کا موثر انتظام:کمرہجماعت میں  موثر انداز میں سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی مہارت جس کےذریعے ایک منظم اور طلباء کی شمولیت سے بھرپور کلاس روم قائم کی جاسکے۔


سبق کی منصوبہ بندی اور ترسیل: سبقی منصوبہ بندی کے اصولوں سے واقفیت اور ایسے اسباق کی تیاری جو ساخت کے لحاظ سے مناسب  ہوں اور طلباء کو مشغول رکھتے ہوئےاُن تک سبقی موادکو  اس انداز میں پہنچائیں کہ طلباء  کے علم اور ان کی سمجھنے کی صلاحیت میں بتدریج  اضافہ ہو۔


بہتر فیڈ بیک اور جانچ کی صلاحیتیں: تعمیری رائے اور ہنر مندانہ جائزے فراہم کرنا جو طلباء کی علمی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔


مختلف اقسام کے تدریسی طریقے اور امدادی اشیاء:تدریسی تکنیکوں اور امدادی اشیاء کا ایک مجموعہ جو مختلف اقسام کے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو  پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔


مسلسل پیشہ ورانہ ترقی:   بہتری ، ترقی اور عمر بھر سیکھنے کے جذبے  سے سرشار ماحول کا فروغ۔